Dosti Shayari in Urdu
Collection of best Dosti Shayari in Urdu.
آج زندہ ہے کل گزر جائیں گے
کون جانتا ہے کب بچھڑ جائیں گے
ناراض مت ہونا میری شرارتوں سے
اے دوست
یہ وہ پل ہےجو کل بہت یاد آئیں گے
وقت بدلا لوگ بدلے
نہیں بدلے تو بس دوست میرے
راستے بدل گئے ہم دوستوں کے
مگر رشتہ آج بھی وہی پرانا ہے
ہم وقت کے ساتھ شوق بدلتے ہیں جناب
دوست نہیں
دوست تو بہت ہوتے ہیں دنیا میں
مگر دوستی کوئی نہیں نبھاتا
کہتے ساتھ جئیں گے ساتھ مریں گے
لیکن مرنے کے بعد ساتھ کوئی نہیں جاتا
عیش کے یارتو اغیا ر بھی بن جاتے ہیں
دوست وہ ہیں جو برے وقت میں کام آتے ہیں
کب ختم ہوتی ہیں تمہاری باتیں اے دوست
کاش تم صرف ہماری سنتے تو کتنا اچھا ہوتا
اس کے ہر زخم پہ دل نثارہوتا ہے
ظالم کتنا بھی ہو یارتو یار ہوتا ہے
Dosti Shayari in Urdu
ہے مختصر سی اپنی دوستی کی داستاں
اک دوست کو چاہا ہے زندگی کی طرح
میری دوستی کے سارے احساس لے لو
دل سے پیار کے سب جذبات لے لو
نہیں چھوڑیں گے ساتھ تمہارا
چاہے اس دوستی کے ہزاروں امتحان لے لو
دوستی میں دوریاں تو آتی رہتی ہیں
پھر بھی دوستی دلوں کو ملا دیتی ہے
دوستی اتنی خوبصورت ہے ہماری ظفر
تم جان نہیں سکتے اور ہم بتا نہیں سکتے
نہ جانے سالوں بعد کیسا سماں ہوگا
ہم سب دوستوں میں سے کون کہاں ہوگا
پھرجب ملنا ہوگا توملیں گے خوابوں میں
جیسے سوکھے گلاب ملتے ہیں کتابوں میں
دوستی میں جینا دوستی میں مرنا
نبھا نہ سکو تو دوستی مت کرنا
دوست ہو کر دوستی کا حق ادا کرنا
اگر بھول جاؤں تو تم یاد کرنا
جس کے پاس کچھ بھی نہیں ہے
اس پر دنیا ہنستی ہے
جس کے پاس سب کچھ ہے
اس پر دنیا جلتی ہے
میرے پاس تم جیسا دوست ہے
جس کے لیے دنیا ترستی ہے
اپنی خصوصیت کو الگ بنانا ہماری روایت ہے
جتنا گہرا زخم، اتنا ہنسنے کی عادت ہماری ہے
سب کچھ لٹا دیتے ہیں دوستی میں
کیونکہ دوستی نبھانے کی عادت ہماری ہے
بچے وصیت پوچھتے ہیں
رشتے دارحیثیت پوچھتے ہیں
یہ دوستی ہی ہیں جناب
جو خیریت پوچھتے ہیں
کہنے کو تو میرا دوست ایک ہے
لیکن جس سے دوستی کی ہے
وہ ہزاروں میں سے ایک ہے
اور وہ ہیں آپ
مانگی تھی یہ دعا رب سے
دوست دینا جو ہو الگ سب سے
خدا نے ملا دیا تم سے
اور کہا کہ خیال رکھنا انمول ہے سب سے
میری دوستی کا نصیب ہوآپ
مجھے سب دوستوں میں عزیز ہو آپ
دوستی وہ ہے جو ہمیں ہر موقع پر خوشی دیتی ہے
رات کو اندھیرے میں بھی ہمارا ساتھ ہوتا ہے
یہ محبت کا ہنر ہے، جو دل کو خاص بناتی ہے
دوستی ہے وہ جادوئی سفرہے جو دلوں کو چھونے والا ہوتا ہے
اس میں ہمیں محبت کے پیغامات ملتے ہیں،
جو زندگی کو خوبصورت بناتے ہیں
Dosti Shayari in Urdu
Dosti Shayari in Urdu, or Friendship Poetry, is like a heart-to-heart talk in simple and emotional Urdu words. It’s more than just fancy phrases; it’s about beautifully expressing feelings and emotions. Imagine it as a warm hug through words!
This special kind of Dosti Shayari in Urdu talks about how friends laugh together, support each other, and share both happy and tough times. Dosti Shayari is like a colorful painting of emotions in Urdu words, making you feel the ups and downs of friendship.
In the world of life quotes, Dosti Shayari is like a friend whispering wise and caring words in your ear. It’s a poetic journey that captures our deep feelings for our buddies. So, let’s dive into this emotional adventure together, where every line reminds us of the awesome bond we share with our friends.